فیوچر کی بزنس کلب کے زیر اہتمام لاہور میں "دبئی پراپرٹی شو” کا انعقاد

0

دبئی سے معروف پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز اور پراپرٹی ایکسپو میں حصہ داروں کی شرکت

ایکسپو میں شریک کمپنیوں نے اپنی پراپرٹی اور خدمات کو بھرپور انداز میں متعارف کروایا

ایکسپو کے انعقاد پر فیوچر کی بزنس کلب کے چیئرمین امجد اقبال امجد کو خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) ماڈل ٹاؤن کلب قصر نور میں ” فیوچر کی بزنس کلب” کے زیر اہتمام ایک شاندار ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس نے لاہور کے شہریوں کو کاروباری مواقع اور تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کئے۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح سابق ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر نے کیا، جن کے ساتھ معروف کاروباری شخصیات، بشمول غلام عباس بھٹی بھی شریک تھے۔ افتتاحی لمحات میں ہی ایکسپو میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

دوپہر کو لاہور کے معروف آرٹسٹ روحیل عرف شاہ رخ خان اور ان کے ساتھی عائشہ نور نے اپنی خوبصورت آواز میں ممکری پیش کرکے ماحول کو اور بھی خوشگوار بنا دیا۔ میاں محمد ایوب، اشرف خاں اور جمن خان جب اپنے دوستوں کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے تو تقریب کی رونق اپنے عروج کو پہنچ گئی۔

خواتین کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر شہلا جاوید، فلاحت عمران، فائزہ نبیل اور ندا , نے تقریب میں مزید رنگ بھر دیے۔ دوستوں کی محفل میں شبیر چوہان، فائزہ حسین، چوہدری عدنان اور خواجہ عبد الوحید نے شرکت کرکے ایکسپو میں دل چسپی کا عملی ثبوت دیا۔ بحریہ ٹاؤن سے عمیر کی آمد نے تقریب کو مزید رونق بخش دی۔

دبئی سے تشریف لائی ہوئی نمایاں کمپنیوں، جیسے کہ پرفیکٹ لیگسی اور سیلو پراپرٹی نے بھی اپنی پراپرٹی اور خدمات کو بھرپور انداز میں متعارف کروایا۔ پاکستان سے اسٹار مارکیٹنگ، شیرانوالہ گروپ، کنگڈم ویلی، ماہر ڈیولپرز، ڈاکٹر ہائٹس، اور القصوہ سوسائٹی نے اپنے اسٹالز کے ذریعے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔سوئیس روز نے اپنی عمدہ گھڑیوں اور میک اپ کے منفرد کلیکشن سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

ایکسپو میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر سجے اسٹالز پر لوگوں کا ہجوم دیکھنے کے قابل تھا۔ جہاں خواتین اور بچوں نے منفرد اور خوبصورت مصنوعات کی خریداری سے بھرپور لطف اٹھایا۔ کھانے کے اسٹالز نے لاہوری روایات کو مزید زندہ کیا، جہاں لوگوں نے مزیدار کھانوں کا مزہ لیا اور لاہوری ثقافت کی جھلک دیکھی۔

تقریب کی بہترین انتظامات میں ثناء نصیر شیخ، عظمیٰ مصطفیٰ، اکبر شیخ اور محمد ناظم نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی انتظامی صلاحیتیں اور بہترین مہارت نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فیوچر کی بزنس کلب کے چیئرمین اس تقریب کی شاندار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عائشہ نور، مریما ا دیبا، اور طاہر ہ ا مین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کیں۔

دبئی سے مقبول ، مونزا اور یاسمین کی شرکت نے ایکسپو کی رونق کو دوبالا کیا اور تقریب کو بین الاقوامی رنگ میں بدل دیا۔فیوچر کی بزنس کلب کی ٹیم کی عمدہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور شرکاء نے ان کی محنت کی بھرپور تعریف کی۔

اختتامی کلمات میں آئندہ بھی اسی طرح کے مزید بہترین پروگرامز کے انعقاد کا عزم کیا گیا، تاکہ لاہور کے شہریوں کو مزید کاروباری اور تفریحی مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس شاندار ایکسپو نے کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ لاہور کی تہذیب اور روایات کو بھی زندہ کیا۔

آخر میں شیرانوالہ گروپ کے بیرسٹر بلال اور محمد بلال اور سٹار مارکیٹنگ کے علی حبیب کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں پروگرام کو کامیاب کرنے میں مدد کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!