لیما (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور پیرو کے ” ایل کامرسیو گروپ”نے لیما میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ۔ فریقین نے میڈیا میٹریل کے تبادلے، تکنیکی جدت، عملے کے تبادلے، صنعتی تعاون اور دیگر پہلوؤں پر ایک معاہدہ کیا۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر کہا کہ "” ایل کامرسیو گروپ”” کی سروس سیاست، معیشت، سماجی ثقافت، اور کھیلوں کی تقریبات جیسے متعدد شعبوں کی کوریج کرتی ہے اور امریکن کپ جیسے کھیلوں کے پروگراموں کی نشریات کا تجربہ رکھتی ہے ۔ اس بار، چائنا میڈیا گروپ نے پیرو امریکی ٹیلی ویژن اور ” ایل کامرسیو ” کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ایک معمول پر مبنی تعاون کا طریقہ کار قائم کیا جا سکے ۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اس یادداشت کے مطابق خبروں کے تبادلے، کھیلوں کے پروگرامز کی نشریات، مشترکہ فلم بندی، فلم پروڈکشن وغیرہ میں تبادلوں کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے، اور چینی اور پیرو کی تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے اور عوامی تبادلے کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔پیرو کا ” ایل کامرسیو گروپ” پیرو کا سب سے بڑا تجارتی میڈیا گروپ ہے ۔
اس کا ذیلی ادارہ پیرو امریکن ٹیلی ویژن 1958 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ پیرو میں سب سے زیادہ ریٹنگ والے تجارتی ٹیلی ویژن اسٹیشنز میں سے ایک ہے۔