چین نیپال کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ سے نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے بیجنگ میں دیاؤ یو تھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔منگل کے ورز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے اپنی ہمسائیگی سفارتکاری میں چین اور نیپال کے تعلقات کو ایک اہم مقام پر رکھا ہے۔

اگلے سال چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین نیپال کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، بندرگاہوں، نقل و حمل، پاور گرڈز اور ٹیلی مواصلات میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ نیپال کو "لینڈ لاک” ملک سے "لینڈ لنک”ملک میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

اولی نے کہا کہ نیپال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں فعال طور پر حصہ لینے کا خواہاں ہے، نیپال میں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کر رہا ہے۔

شی زانگ اور تائیوان دونوں ہی چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور نیپال ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور کسی بھی طاقت کو چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے نیپال کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ نیپال گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!