چین اور جاپان کے تعلقات کو درست سمت میں برقرار رکھنا عالمی امن کیلئے اہمیت کا حامل ہے، چینی وزیرخارجہ
چین اور جاپان ایک دوسرے کے لئے خطرہ نہیں ہیں، وانگ ای کی جاپانی وزیراعظم سے گفتگو
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے20ویں بیجنگ-ٹوکیو فورم سے ورچوئل خطاب کیا ہے۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ اورجاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے اپیک اجلاس کے موقع پر پہلی بار ملاقات کی اور فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات میں طے شدہ اصولوں اور سمت کے مطابق چین جاپان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر فروغ دیاجائے اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات کی تعمیر کی جائے۔
وانگ ای نے کہا کہ امید ہے کہ جاپان چین کے ساتھ اس اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مل کر کام کرے گا کہ چین اور جاپان "ایک دوسرے کے لئے تعاون کے شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کے لئے خطرہ نہیں ہیں”۔چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سیاسی اور قانونی بنیاد رکھی ہے اور صرف وعدوں کو پورا کرنے سے ہی چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد مضبوط ہوسکتی ہے۔
چین اور جاپان کے اقتصادی مفادات ایک دوسرے سے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں کو عالمی آزاد تجارتی نظام اور صنعتی و سپلائی چینز کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ چین اور جاپان کو مشترکہ طور پر ایشیا میں یکجہتی اور تعاون کا تحفظ کرتے ہوئے غیر ملکی قوتوں کی جانب سے محاذ آرائی پر اکسانے سے روکنا ہوگا۔