بیرونی مداخلت یقیناً ناکام ہوگی ، ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان کا بیان

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکہ، برطانیہ، کینیڈا سمیت دیگر ممالک اور یورپی یونین کے حکام اور سیاستدانوں نے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی پولیس کی جانب سے   گو فنگ ای سمیت چین مخالف اور ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والے 13 سمندرپار افراد کے خلاف اٹھائے گئے قانونی اقدامات پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ بدھ کے روز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نےاس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ 

  ترجمان نے نشاندہی کی کہ گو فنگ ای سمیت دیگر افراد طویل عرصے سے چین مخالف اور ہانگ کانگ میں انتشار  پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد "ہانگ کانگ کی علیحدگی” کی وکالت کرتے ہیں اور ملک کو تقسیم کرنے اور ریاستی انتظامیہ کو تختہ الٹنے پر اکساتے ہیں جو چین کی قومی سلامتی اور ہانگ کانگ کے بنیادی مفادات  کے لئے شدید خطرہ ہیں لہٰذا  ان کے جرائم ناقابل معافی   ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے ان افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والی کارروائی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے  ضروری اقدام ہے اور بین الاقوامی قوانین اور عام عمل کے مطابق ہے، جس پر الزامات کا کوئی جواز نہیں ۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ کے معاملات خالصتاً چین کے داخلی معاملات ہیں، جن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک، تنظیموں اور سیاستدانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بے بنیاد الزامات ترک کرکے ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!