چین میں سوشل لاجسٹکس کی کل مالیت  320 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے اس سال کے پہلے 11 مہینوں کے لیے لاجسٹکس آپریشن کا ڈیٹا جاری کیا۔ جنوری سے نومبر تک ملک بھر میں سوشل لاجسٹکس کا کل حجم 320.2 ٹریلین یوآن رہا، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

نومبر میں شرح نمو 5.8 فیصد رہی جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔ چوتھی سہ ماہی کے آغاز  سے لاجسٹکس کی طلب واضح طور پر مستحکم اور بہتر ہوئی ہے اور  مسلسل دو مہینوں تک ترقی میں اضافہ ہوا ہے ۔

معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں کی ایک سیریز کی حمایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اقتصادی آپریشن کے لیے مثبت عوامل جمع  ہو رہے ہیں، لاجسٹکس کی طلب میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آپریٹنگ صورتحال میں مزید بہتری پیدا ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!