چین کی معیشت میں بہتری آئی ہے، قومی ادارہ شماریات
بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ شماریات نے اعلان کیا ہےکہ دسمبر 2024 میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس 50.1 فیصد رہا، جو مسلسل تین ماہ سے توسیع کی حد میں مستحکم رہا ہے، اور چین کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔
میکرو اکنامک پالیسیوں کا مثبت اثر جاری ہے اور مجموعی طور پر مارکیٹ کی طلب تیزی سے بحالی کے رجحان کو ظاہر کر رہی ہے۔ دسمبر میں نئے آرڈرز کا انڈیکس 51فیصد رہا ، جو پچھلے مہینے سے 0.2 فیصد کا اضافہ تھا، اور یہ لگاتار چار مہینوں سے بڑھ رہا ہے۔
نئی اشیا کو خریدتے وقت استعمال کردہ اشیا کے وصول کی پالیسی اور روایتی تہواروں پرکھپت کی بہتری جیسے عوامل کی وجہ سے اشیائے صرف کی صنعت کی توسیع کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ آلات کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس مسلسل پانچ مہینوں سے توسیع کی حد میں ہے اور تیزی سے ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
چوتھی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس کی اوسط قدر 50.2فیصد رہی جو کہ تیسری سہ ماہی میں 49.4فیصد کی اوسط قدر سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔