راجہ مشرف اور مہر عابد علی محمود کی جانب سے پاکستان سے آئے مہمان حاجی فیصل کے اعزاز میں عشائیہ

0

بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) مسلم لیگ ن جرونا کے صدر راجہ مشرف اور مہر عابد علی محمود کی جانب سے پاکستان سے آئے معروف سماجی وکاروباری شخصیت حاجی فیصل کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ پر پرتکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی،راجہ مشرف نے مہمان کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بارسلونا کے پاکستانیوں کی یہ روایت ہے کہ وہ اپنے مہمان کو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں اور مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

مسلم لیگ ن اسپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین،شاہد احمد شاہد ،میاں طاہر مجید ،مہر عابدعلی محمود اور دیگر رہنماؤں نے بھی حاجی فیصل کو خوش آمدید کہا اس سے قبل مہمان کو ریسٹورنٹ آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کرکے ویلکم کیا۔

راجہ ساجد محمود نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے،آخر میں حاجی فیصل نے اپنے میزبانوں اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ آپ کی جانب سے دی جانے والی عزت افزائی کا بہت مشکور ہوں اور ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

عشائیہ تقریب میں مسلم لیگی رہنماؤں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں صدر مسلم لیگ ن سپین راجہ اسد حسین ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سپین راجہ ساجدمحمود،سینئر نائب صدر مسلم لیگ سپین ایاز محمود عباسی،صدر امور کشمیر مسلم لیگ سپین سردار ارشد ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سپین سکندر حیات مانگٹ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ سپین چوہدری محمد ادریس،نائب صدر مسلم لیگ سپین فیض تارڑ،نائب صدر میاں طاہر مجید،پیٹرن مسلم لیگ ن سپین راجو الیگزینڈر،مشہور سماجی شخصیت بارسلونا چوہدری اشفاق باغانوالہ ۔

اونر گجرات گرل ریسٹورنٹ اور سماجی شخصیت بارسلونا مہر افضال اور مرزا سمیع اللہ،ڈائریکٹر مدنی فوڈز شہزاد جرال،انجمن آرائیں بارسلونا کے نائب صدر چوہدری ناصر محمود سہنہ ،چوہدری حسنین خالد چوہدری قاسم پہلوان چوہدری اویس ناصر، چوہدری علی حسن تارڑ، چوہدری ظفر باغانوالہ، عابد علی جرال، چوہدری سیف ،رہنما مسلم لیگ شاہویز عارف وڑائچ،چوہدری آصف،مشہور سماجی اور کاروباری شخصیت ندیم گھیڑا،زبیر جرال،سینئر صحافی شاہد احمد شاہد،چوہدری سرفراز،چوہدری شاہد گوگی ،سینئر صحافی مرزا ندیم بیگ شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!