چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے کی ۔شی جن پھنگ نے اس اجلاس میں ایک اہم تقریر بھی کی ۔

جمعرات کے روز اجلاس میں نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹیٹ کونسل، چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے پارٹی گروپوں سمیت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹس سنی گئیں۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گزشتہ سال مذکورہ اداروں نے اپنے کام میں نئی پیش رفت کی ہے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے لیے نئی خدمات انجام دی ہیں۔اجلاس میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ نئے سال میں چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!