چین عالمی معیشت کے لئے مزید "سرپرائز” لائے گا، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے آئی ایم ایف کی جانب سے 2025 اور 2026 کے لیے چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں اضافے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2024 میں چین نے کامیابی سے اپنی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کئے اور چین کا معاشی حجم پہلی مرتبہ 130 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔

معیشت کا اضافہ ایک سال میں ایک درمیانے درجے کے ملک کے معاشی حجم کے برابر ہے۔ یہ چینی معیشت کی لچک اور صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ چینی معیشت کی جانب سے دنیا کو فراہم کیا جانے والا اعتماد بھی ہے۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور کھلے پن پر گامزن رہتے ہوئے معیشت کے اچھے رجحان کو بر قرار رکھے گا اور عالمی معیشت کے لئے مزید "سرپرائز” لائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!