وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے سید محبوب علی کو خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے تھر کے پیاسے عوام کے لئے میٹھے پانی کے کنوئیں لگوائے، سیلاب اور زلزلہ سے متاثرین کی مدد کی
مرحوم سید محبوب علی کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا مولانا فضل الرحمن نے کروائی
دبئی (طاہرمنیرطاہر) گزشتہ روز کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سید محبوب علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا،جس سے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے خطاب کرتے ہوئے سید محبوب علی کی بے لوث خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ درد دل رکھنے والے شخص تھے جنہوں نے پچیس سالوں کے دوران تھر کے پیاسے عوام کے لئے میٹھے پانی کے کنوئیں لگوائے، سیلاب اور زلزلہ سے متاثرین کی مدد کی اور ہماری ٹیم کے ساتھ رہے، وہ کئی سالوں سے بیمار تھے اور چند دن قبل ہی کینیڈا سے پاکستان تشریف لائے تھے۔
اچانک طبیعت خراب ہونے سے چل بسے،اللہ ان کے درجات بلند فرمائے (آمین ) ہم تھر کےکنوؤ ں کو ان کے نام سے منسوب کریں گے جو ہماری طرف سے ان کے لئے نذرانہ ہوگا، اس تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید صفدر،سید ریحان ، فدالرحمن ،منشا قاضی،اور مولانا فضل الرحمن نے بھی مرحوم کی فلاحی کاموں کو سراہا۔
آخر میں سید محبوب علی کے لئے خصوصی دعا مولانا فضل الرحمن نے کروائی۔