فیوچر کی بزنس کلب کی طرف سے کاپرینوز کیفے لاہور میں بزنس سیمینار کا انعقاد

0

مقررین نے بزنس کی نئی تکنیکوں اور مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی

فیوچر کی بزنس کلب کی طرف سے جلد ہی ڈسکاؤنٹ کارڈ لانچ کیا جائے گا، امجد اقبال امجد

برانڈ ایمبسیڈر گلوکارہ ہما خان نے اپنی دلکش پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے

دبئی (طاہر منیر طاہر) فیوچر کی بزنس کلب نے لاہور کے کاپرینوز کیفے میں بزنس سیمینار منعقد کیا، جس میں بزنس کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ جن میں چیئرمین امجد اقبال امجد، وائس چیئرمین محمد اکبر شیخ، صدر ثناء نصیر شیخ، اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مدیحہ بتول شامل تھیں،تقریب کا آغاز اسماء بخاری کی روح پرور تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے ساتھ انہوں نے اس کا ترجمہ بھی پیش کیا۔ثناء نصیر شیخ نے کمپئرنگ کے فرائض انجام دیے اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان کی معروف مائنڈ کوچ عظمیٰ مصطفی نے ابتدائی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے بزنس کی نئی تکنیکوں اور مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔چیئرمین امجد اقبال امجد نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے فیوچر کی بزنس کلب کے وژن کو واضح کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کلب جلد ہی ایک ڈسکاؤنٹ کارڈ لانچ کرنے جا رہا ہے، جس سے ممبران کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کی ضروریات کے مطابق کلب ممبران کے لیے آئی ٹی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کیے جائیں گے۔

مہمان خصوصی میاں محمد ایوب، سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب، نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی قرضہ اسکیم میں شرکت کی دعوت دی اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔محمد اکبر شیخ نے چائنا کی کامیاب نیٹ ورکنگ تکنیکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کلب کے جدید بزنس ماڈلز پر روشنی ڈالی۔ماربل انڈسٹریز کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد شاہد مغل نے کلب کی خدمات کو سراہا اور اس کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

چوھان انٹرنیشنل ٹورز اینڈ ٹریول کے سی ای او شبیر احمد چوہان، زمانہ میڈیا کے سی ای او صابر بخاری، اور نعمان ملک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں خواتین کی نمایاں شرکت نے یہ ظاہر کیا کہ پاکستان کی خواتین بھی ترقی کی دوڑ میں پیش پیش ہیں۔ حبہ اسماء اور حمیرا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب کے دوران تین اہم بزنس ڈیلز کلوز ہوئیں، جو سیمینار کی کامیابی کی واضح دلیل ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر مشہور انٹرنیشنل گلوکارہ ہما خان نے اپنی دلکش پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ انہوں نے اپنی آواز کے ذریعے نور جہاں کی یادیں تازہ کر دیں اور بھرپور داد وصول کی۔ ہما خان، جو فیوچر کی بزنس کلب کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں، کی موجودگی نے سیمینار کو مزید یادگار بنا دیا۔اس کے علاوہ اسٹوڈنٹ کنسلٹنٹ بلال احمد نے اپنی کمپنی کی طرف سے تعاون کی پیش کش کی اور اپنی خوبصورت آواز میں نغمے پیش کیے۔

ثناء نصیر شیخ نے سیمینار کے اختتام پر کاپرینوز کیفے کی بہترین میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور جلد ہی ایک اور پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ یہ سیمینار فیوچر کی بزنس کلب کے عزم، جدت، اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے کی کامیاب مثال تھا، جس نے بزنس کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ایک نیا جوش پیدا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!