پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر سنگین حملہ قرار،پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کی شدید مذمت

0

ویانا آسٹریا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل نے پیکا ایکٹ کے خلاف ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر اور صدارت کے فرائض صدر فورم ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ نے انجام دیے، اور قائم مقام جنرل سیکرٹری شکیل احمد نے معاونت فراہم کی۔

اس اہم اجلاس میں 50 سے زائد ممالک سے فورم کے ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اغاز حافظ عرفان کھٹانہ نے قر آن پاک کی تلاوت سے کیا اور نعت شریف پڑھنے کا شرف بھی حاصل کیا۔ پاکستان سے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عمر ریاض عباسی، ڈاکٹر اویس ربانی اور یاسر نظر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

انہوں نے پیکا ایکٹ کے ممکنہ اثرات اور پاکستان میں اس کے خلاف جاری جدوجہد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اوورسیز صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے اور انہیں پاکستان میں صحافتی تنظیموں کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

اجلاس میں پیکا ایکٹ کو آزادی صحافت پر ایک سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ قانون صحافیوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، جو جمہوری اقدار اور آزادی اظہارِ رائے کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہے۔

شرکاء نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس متنازع ایکٹ کو فوری طور پر واپس لے اور آزادی صحافت کا احترام یقینی بنائے۔ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادی صحافت کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی قسم کی قدغن کو قبول نہیں کیا جائے گا، اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے صحافت کی آزادی کے تحفظ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اجلاس میں سعودی عرب سے پی ایم جائے ایف کے چیئرمین چوہدری نور الحسن گجر ،روس سے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ،یو کے سے سینئر نائب صدر شیخ اعجاز افضل، یو کے سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شکیل احمد ،سوئٹزر لینڈ سے جوائنٹ سیکرٹری عمران مزمل ،دبئی سے انفارمیشن سیکرٹری سلمان لقمان، آسڑیا سے فنانس سیکرٹری ریاض بلوچ، سعودی عرب سے چیئرمین مجلس عاملہ حافظ عرفان کھٹانہ، جرمنی سے وائس چیئرمین مجلس عاملہ شوکت گورائیہ۔

ساؤتھ افریقہ سے چیپٹر ہیڈ اشفاق انور ،یونائیٹڈ اسٹیٹ امریکا سے چیپٹر ہیڈ عاصم صدیقی،آسٹریا سے چیپٹر ہیڈ محمد عامر صدیق ،ہانگ کانگ سے چیپٹر ہیڈ عمران محمد،کینیڈا سے چیپٹر ہیڈ عظمت صاحب، اٹلی سے چیپٹر ہیڈ تنویر ارشاد اور پی ایم جے ایف کے دیگر ممبران میں،کرن خان یو کے،عاطف تنولی سعودی عرب، رضوان خان جرمنی رضوان بخاری ترکی ،فرقان نیازی اٹلی ،حسن بٹ صاحب سعودی عرب،امریکہ سے سید فیصل علی شاہ ،ساؤتھ افریقہ سے فلک شیر،فرانس سے صاحبزادہ عتیق نے شرکت کی اور پیکا کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اجلاس کے آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی اور استقامت کے لیے خصوصی دعا کی گئی،چیئرمین چوہدری نورالحسن گجر اور صدر فورم ڈاکٹر عبدالرحمن اسامہ نے تمام عہدے داران ممبران اور مہمانوں کا اجلاس میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!