سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو مختلف ممالک میں نشر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو امریکہ کے پانچ بڑے شہروں نیو یارک، واشنگٹن، سان فرانسسکو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن کے 78 سینما گھروں میں ایک ہزار سے زائد اسکرینز پر نشر کی جا رہی ہے ۔

اسپرنگ فیسٹیول گالا کی یہ پروموشنل ویڈیو آئندہ چند دن تک 30ہزار سے زائد مرتبہ نشر کی جائے گی اور توقع ہے کہ اس کے ناظرین کی تعداد ساڑھے چار لاکھ تک پہنچ جائے گی۔25جنوری کو سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پہلی بار جرمن سینما گھروں میں نشر کی گئی اور بیک وقت برلن، فرینکفرٹ، ڈریسڈن، ڈورٹمنڈ اور جرمنی کے دیگر اہم شہروں کے 10سے زائد بڑے سینما گھروں میں پیش کی گئی ۔

یہ پروموشنل وڈیو تقریباً 100 سنیما اسکرینز پر رولنگ پلے بیک کی شکل میں دکھائی گئی ، جس سے جرمن ناظرین کو چینی نئے سال کا جوش و خروش اور خوشی کا ماحول فراہم کیا گیا۔ادھر 24جنوری کو اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو باضابطہ طور پر پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون کی شاہراہوں پر بڑی اسکرینز پر نشر کی جا رہی ہے اور مسلسل اگلے سات دن تک نشر کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل وڈیو جنوبی امریکہ کے اس ملک میں پیش کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!