پیرس (رپورٹ:محمد فیاض بشیر) فرانس کے شہر پیرس کے میں قائم نیو مسجد بلال میں حیدر قرار شیر خدا حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ الکریم کی ولادت باسعادت کے حوالہ سے ایمان افروز و روحانی محفل کا انعقاد ،ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت ،نقابت کے فرائض منظور احمد بھٹی نے بخوبی سر انجام دیئے۔
تلاوت کلام پاک کا شرف الحاج قاری یونس بن محمد المکاری کو نصیب ہوا، پیرس کے علاقہ پوتکنبو کے پیش رو خطیب و امام قاری عبد المجید نعمانی نے بھی روحانی محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی خطاب میں اہل ایمان کی ارواح کو حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ الکریم کی جرأت و بہادری کے واقعات کو بیان کر کے جلا بخشی ۔انکا کہنا تھا کہ کے مولانا کائنات کا ایسا فیضان ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا جنکے بچوں کو آقائے کائنات اپنی زبان چوسائے اور جنکی بیوی حضرت فاطمۃ الزہرا کو آقائے کائنات اپنی زبان کی گھٹی دی ،حضرت علی آقائے کائنات کے گلشن کا چاند ہیں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میرے بزرگوں چورہ شریف نے مجھے ہدایت کی تھی کبھی بھی اہل بیت کا راستہ نہ چھوڑنا بے شک راستے میں کرنی ہی تکالیف کیوں نہ اٹھانی پڑیں جہاں پر تم ہو گے میرا ہاتھ تم پہ ہو گا اور اہل ایمان کے لیے اہل بیت اور حق و سچ کا علم بلند کرنا چاہیے ۔
یورپ کے ماحول میں نوجوان نسل کو دین اسلام کی صحیح اور حقیقی تعلیم اور اسلامی تاریخ کی سچائی سے روشناس کروانے کے لیے ایسی محافل اور عالم دین کے ساتھ قریبی روابط مضبوط کرنے چاہئیں ۔ روحانی محفل کے اختتام پر دکھی انسانیت ، عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔