کویت کے ساحل سمندر پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت (حلقہ فروانیہ) کےہر دلعزیز دوستوں کے ساتھ پکنک کا ایک یاد گار دن
کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت (حلقہ فروانیہ) نےاحباب کےلئےایک پکنک کااہتمام "دوحہ "ساحل سمندر پر کیا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوست دوحہ ساحل سمندر کے کنارے جانے کے لیے رواں دواں ہوئے۔
ساحل سمندر کے مخصوص پوائنٹ پر پہنچتے ہی دوستوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ خوب گپ شب کی ۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت عبدالرحمن چشتی کے حصے میں آئی۔
پروگرام میں حلقہ فروانیہ کے صدر ملک ارشاد نے دوستوں کو اسراء و معراج پر بہترین انداز میں کلمہ نصیحت کی۔ ظہرانے سےفارغ ہوئے تو عصر کی نمازکاوقت قریب تھا،تمام دوست مسجد کی طرف روانہ ہوئے، نماز سے فارغ ہوتے ہی دوست پکنگ پوائنٹ پر واپس پہنچے تو ان کی تواضع تازہ پاکستانی مالٹوں سے کی گئی ۔
تمام دوست ساحل سمندر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔بچوں نےالگ سے بہترین فٹ بال کھیلا،تمام نوجوانوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ خوبصورت موسم، صحرا اور سمندر کی لہریں جو کہ زبردست منظر پیش کر رہی تھی کو خوب انجوائے کیا۔ یادگاردن اپنےاختتام کوپہنچ گیا۔ خواتین کے لیے الگ انتظامات کیے گئے تھے جہاں وہ اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔
بچے بھی مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے اور انھوں نے اپنے بیٹھنے کے لیے ایک خوبصورت خیمے کا انتظام کیا ہوا تھا۔ جیسے جنگل میں منگل تودل کی گہرائیوں سے صداآئی۔فبأي آلاء ربكماتكذبان(پھرتم اپنےرب کی کن کن نعمتوں کوجھٹلاوگے)۔
پروگرام میں نعیم ارشاد، سعید چشتی، بدرچشتی، صدف علی صدف، امتیاز بھٹی، عثمان اشرف، سکندر چشتی، جاوید صدیقی، جاوید شاد، اوّل خان، ملک ارشاد، شبیرمرزا، ممحد رشید، ڈاکٹر محمد احسن حنیف، ڈاکٹر حافظ احمد،ڈاکٹر ساجد الرحمان، محمدخرم محمود، ڈاکٹرمحمدعلی، ڈاکٹرمحمد نیاز خان، محمد حمزہ، محمدآصف، محمد فاروق، محمد عادل، عبدالله یسین، عبدالباسط، عبدالرحمن چشتی، بدر ارشد، عابد علی، عبدالغفارملک، صاحبان شامل تھے۔