دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر "امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈیا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے 38 ممالک سے تعلق رکھنے والے 7,671 جواب دہندگان کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں حیران کن ہیں۔ سروے میں 86.8فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں گن وائلنس کا سنگین مسئلہ موجود ہے۔ 73 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ میں منشیات کا غلط استعمال ایک سنگین مسئلہ ہے۔

61.9فیصد کا ماننا ہے کہ امریکی امیگریشن پالیسیاں تارکین وطن کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں ناکام ہیں۔ 72.3 فیصد جواب دہندگان کے خیال میں امریکہ میں منظم نسلی امتیاز کا مسئلہ موجود ہے۔ 84.9 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ نسل پرستی کی وجہ سے پولیس کی بربریت کے رجحان کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے سے قاصر ہے۔ سروے میں 61.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ جنگ شروع کرنے والا ملک ہے۔

70.1فیصد کا ماننا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگوں نے ایک بڑا انسانی بحران پیدا کیا ہے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 64.9 فیصد عالمی جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی کہ وہ اکثر دوسرے ممالک کو دبانے کے لئے انسانی حقوق کو بہانے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ 81.4 فیصد جواب دہندگان نے امریکہ کی جانب سے ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچاہٹ پر مایوسی کا اظہار کیا۔

اس سروے میں شامل جواب دہندگان کا تعلق مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی، یورپ، جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، اوقیانوسیہ اور افریقہ سے ہے اور ان میں سے بیشتر کی عمر 18 سے 55 سال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!