آسٹریا ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
ویانا (رپورٹ:محمدعامرصدیق) آسٹریا ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیری عوام کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین، میڈیا کے نمائندوں اور سفارتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا اغاز منظور احمد کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی انہوں نے ہی ادا کیے۔ اس موقع پر پانچ فروری کی نسبت سے ایک ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے عوام کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پیغامات نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی بھر پور حمایت اور عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بین الاقوامی نظام کسی بھی تنازع کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن بدقسمتی سے کشمیر اور فلسطین کی بات کی جائے تو اس میں ارادے کا فقدان ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے مظالم کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کی بےبسی حیران کن ہے۔ کشمیری بنیادی انسانی حق خودارادیت کے مستحق ہیں جیسا کہ اقوام متحدہ نے ان سے وعدہ کیا تھا۔
مزید ان کا کہنا تھا۔ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اور کشمیر جدید دنیا میں غیر ملکی قبضے کے لامتناہی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں جہاں وحشیانہ فوجی قبضوں نے نہ صرف لوگوں کو ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم کیا ہے بلکہ ان کی حکمرانی کا بھی خاتمہ کیا ہے۔ بھارت کے ہاتھوں کشمیر میں معصوم شہریوں پر دہشت گردی ، دنیا کی سب سے بڑی خود ساختہ جمہوریت کی منافقت، غداری اور استبداد کے بارے میں صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق نہ دینے کے لئے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کا انعقاد کرے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کے حل تک کشمیری عوام کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کے لئے بھارت کو جوابدہ بنائے اور کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و ستم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور (یو این ایس سی) کی قراردادوں کے ذریعہ ان سے کیے گئے عہد کا احترام کرے۔
ویانا میں قائم کمیونٹی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے مقررین ان میں کشمیر فریڈم فرنٹ اسٹریا کے صدر پروفیسر مسرت شوکت اعوان،پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے جرنل سیکٹری عمران علی مغل،کشمیر کمیٹی پی ایف اے کے پریزیڈنٹ راجہ انصر،پاکستانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے غیر قانونی طور پربھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر (آئی او او جے کے) میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کشمیری عوام کی حمایت کا مسلسل اظہار کیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ (آئی او او جے کے) کے حق خودارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے عہد کو پورا کریں۔ سابق سفیر حیات مہدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی عوام کشمیری عوام کے حق میں بات کریں اور آئی او جے کے میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے ہندوستان کے اندر دباؤ بڑھائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم لوٹ مار اور عصمت دری کی اپنی ریاستی پالیسی بند کرے اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کرے۔