ورلڈ ریڈیو ڈے WULO کے زیر اہتمام13فروری کو ننکانہ صاحب میں منایا جائیگا

0

عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آف پاکستان کی سلور جوبلی کی تیاریاں بام عروج پر ہیں

ریڈیو کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، بانی ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگر عبدالغفور قیصر اپنے گروپ کی بھر پور نمائندگی کرینگے

پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، دبئی، کینیڈا، جرمنی، بھارت اور برطانیہ سے بھی ریڈیو لسنرز شرکت کرینگے

دبئی (طاہر منیر طاہر) بین الاقوامی طور پر پوری دنیا میں ہر سال 13 فروری کو ریڈیو ڈے منایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی ریڈیو کے سامعین یہ دن ہر سال مختلف شہروں میں بھر پور انداز میں مناتے ہیں،گزشتہ سال سیالکوٹ اور پاکپتن میں ریڈیو ڈے پوری آن بان اور شان سے منایا گیا۔

اس سال13فروری کو ورلڈ ریڈیو ڈے، عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آف پاکستان (WULO) کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب میں منایا جا رہا ہے، سلور جوبلی کی حالیہ تقریب کا اہتمام (WULO) کے بانی چودھری فہیم نور نے کیا ہے، اس تقریب میں پاکستان بھر سے ریڈیو لسنرز شرکت کریں گے۔

مہمانوں کی میزبانی اور انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں اور ہر شرکت کرنے والے کی عزت افزائی کے لیے انعامات بھی رکھے گئے ہیں، ریڈیو لسنرز کے دیگر کلبوں کے ساتھ ساتھ ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاول نگر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ریڈیو کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، بانی ستلج ریڈیو لسنرز کلب بہاولنگر عبدالغفور قیصر کی قیادت میں بھر پور تیاری کے ساتھ منفرد انداز میں شرکت کر رہا ہے جس سے ننکانہ صاحب میں ہونے والی سلور جوبلی کی تقریب زبردست انداز سے کامیاب ہو گی۔

اس تقریب میں جہاں پاکستان بھر سے ریڈیو کے سامعین شرکت کر رہے ہیں وہاں اوورسیز لسنرز بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے،بیرون ملک دبئی سے اکبر جمیل باجوہ، طاہر منیر طاہر، جرمنی سے طارق خیام ، سعودی عرب سے غلام سرور بلوچ، انگلینڈ سے جاوید عنایت ، ثناء اللہ ہاشمی اور کینیڈا سے شیخ محمد پرویز ورلڈ ریڈیو ڈے ننکانہ صاحب میں شرکت کر رہے ہیں۔

ریڈیو کے اوورسیز لسنرز کی شرکت تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے جس سے پر وگرام میں چار چاند لگ جاتے ہیں، دعا ہے کہ ہر سال کی طرح حالیہ پروگرام بھی کامیاب ہو، آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!