” جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” جدت طرازی کی جانب گامزن 

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایشین ونٹر گیمز کے افتتاح کا اعلان کیا۔ 75 سال قبل یعنی 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور پہلے صدر ماؤ زے تنگ نےہاربن کا دورہ کیا تھا اور اس شہر کو  "جمہوریہ چین کا سب سے بڑا بیٹا” قرار دیا تھا۔چینیوں کے خاندانی تصور میں سب سے بڑے بیٹے کا مطلب زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنا ہے۔

صوبہ حے لونگ جیانگ جہاں شہر ہارن واقع ہے، اور صوبہ جی لین،صوبہ لیاؤنینگ اور اندرون منگولیا خود اختیار علاقہ، جو مشترکہ طور پر شمال مشرقی چین کے نام سے جانا جاتا ہے، 1 ملین مربع کلومیٹر سے زائد رقبے اور 100 ملین سے زائد آبادی  پر مشتمل علاقہ ہے. یہ عوامی جمہوریہ چین کی صنعت کا گہوارہ ہوا کرتا تھا ، لیکن چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے بعد طویل عرصے سے پیش آنے  والے  ادارہ جاتی اور ساختی تضادات کےباعث مجموعی صنعتی پیداوار کے لحاظ سے شمال مشرقی چین کا تناسب  پورے ملک میں وقت کے ساتھ   کم ہوتا گیا ہے۔ 2012 سے لے کر اب تک صدر شی جن پھنگ 10 سے زائد مرتبہ شمال مشرقی چین کی سرزمین پر قدم رکھ چکے ہیں اور تین مرتبہ شمال مشرقی چین کے احیا  پر سمپوزیم منعقد کر چکے ہیں۔

ستمبر 2023 میں صوبہ حے لونگ جیانگ کے  معائنہ اور تحقیقات کے دوران  شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے  اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کی ترقی کی  رہنمائی  کی جائے،اور  نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تشکیل کو تیز کیا جائے۔ حالیہ برسوں میں "شمال مشرقی چین کے جامع احیا” کے اسٹریٹجک منصوبے کے تحت ، شمال مشرقی چین نے سائنسی و تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کو فروغ دینےکے ساتھ ساتھ  روایتی مینوفیکچرنگ صنعتوں کو تبدیل اور اپ گریڈ کرنے پر زور دیا ہے۔

چین میں اناج کے  سب سے بڑے  مرکز کے طور پر ، شمال مشرقی چین ملکی اناج کی پیداوار کا 1/4 حصہ فراہم کرتا ہے ، جو  چینیوں کے خوراک کے تحفظ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ حالیہ برسوں میں مقامی حکومت اعلی معیار کے کھیتوں کی تعمیر میں تیزی لا رہی ہے، زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی حمایت کو مضبوط بنا رہی ہے اور زرعی پیداوار کے طریقوں میں جدت لا رہی ہے۔

شی جن پھنگ شمال مشرقی چین  کے جامع احیا اور  برف کی معیشت کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے بار ہا  اس بات پر زور دیا ہے کہ "سرد علاقوں میں برف کی معیشت کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینے کے لئے شمال مشرقی  چین کے منفرد وسائل اور برتریوں  کا بھرپور استعمال کرنا ضروری ہے”۔اعدادو شمار کے مطابق  یکم سے 21 دسمبر  2024 تک، ہاربن ہوائی اڈے نے 1.425 ملین مسافروں کی نقل و حمل کی، جو سال بہ سال 13.9فیصد کا اضافہ ہے، جس میں سیاحوں کا تناسب تقریباً 60فیصد رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!