برسلز(تارکین وطن نیوز)یورپین یونین نے پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں موسمی حالات کے باعث سیاحوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Shocked to learn about the tragic loss of life of holiday makers in #Murree. Sincere condolences for the families that lost loved ones in this terrible accident. May they rest in peace. Speedy recovery to the injured. @EUPakistan https://t.co/6iXCteEJUp
— Androulla Kaminara (@AKaminara) January 8, 2022
اس حوالے سے پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر اور اس کی سفیر اندرولا کامینارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس حادثے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مری میں چھٹیاں منانے والوں کی جان جانے کے المناک نقصان کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے ابدی سکون اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔