اسلام آباد (محمد عبداللہ شہزاد) چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے، جس میں توحید ہردوئے نے شاندار سنچری اسکور کی۔جواب میں بھارت نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
شبمن گل نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بھارتی بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث ٹیم نے باآسانی ہدف حاصل کر لیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔