فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار

0

اسلام آباد (محمد عبداللہ شہزاد) پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ مایہ ناز اوپنر فخر زمان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں فخر زمان زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے ان کی مکمل صحت یابی تک کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، ٹیم مینجمنٹ فخر زمان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے انتخاب پر غور کر رہی ہے۔

فخر زمان کی غیر موجودگی قومی ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں۔ شائقین کرکٹ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی کمی ٹیم کی بیٹنگ لائن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!