ریسٹورنٹ کا افتتاح عجمان چیمبر آف کامرس کے خالد علی حمد الشمسی نے کیا
ہم کھانوں کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مہمانوں کو بہترین اور معیاری کھانا فراہم کریں گے، عمران عزیز
میزبان حافظ دانش علی نواز نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ایک اور لذیذ پاکستانی ریسٹورنٹ ” الملتان ریسٹورنٹ” کا اضافہ ہو گیا ہے، ویسے تو امارات کی ہر ریاست میں مختلف ممالک کے کئی ریسٹورنٹس موجود ہیں لیکن پاکستانی ریستوران اپنے لذیذ کھانوں کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
جہاں دوسرے ممالک کے لوگ بھی آتے ہیں اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خالد علی حمد الشمسی (عجمان چیمبر آف کامرس)عبدالرحمن حسین اور محمد حسین تھے،اس موقع پر ریسٹورنٹ کے اونرعمران عزیز، حافظ دانش علی نواز اور ملک یاسر امتیاز اعوان نے تمام مہمانوں کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا۔
عجمان کےعلاقے گارڈن سٹی حمیدیہ میں پاکستانی ریسٹورنٹ ” الملتان ریسٹورنٹ” کے افتتاح میں ذ یشان الٰہی آصف ملک، زاہد چوہدری، یاسین امجد، محمد عمران، نذیرالماس وڑائچ ، چوہدری رشید ، ذوالفقار علی مغل، نعیم رسول، اظہر حسین، محمد ثقلین مہرو، ہمایوں کلیم، شیراز علی، عدنان اعظم ، منصور علی، پروفیسر کامران ارشد، پروفیسر ڈاکٹر آفاق حیدر، ڈاکٹر نثار خان ، ڈاکٹر عواد اشیخی،اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص امارات کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
الملتان ریسٹورنٹ کا افتتاح خالد علی حمد الشمسی (عجمان چیمبر آف کامرس)عبدالرحمن حسین محمد حسین (ممتاز وکیل)عمران عزیز (مالک الملتان ریسٹورنٹ)حافظ دانش علی نواز (مالک الملتان ریسٹورنٹ) ملک یاسر امتیازاعوان،سید حماد علی شاہ، چودھری راشد علی بریاراور دیگر لوگوں نے کیا۔
اس موقع پر الملتان ریسٹورنٹ کے اونر عمران عزیز نے کہا کہ ہم اپنے کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور اپنے مہمانوں کو بہترین اور معیاری کھانا فراہم کریں گے۔
آخر میں میزبان حافظ دانش علی نواز نے تمام دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کی بہترین لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔