برطانوی پارلیمنٹ کے ویسٹ منسٹر ہال میں تاریخ کی پہلی افطار پارٹی، وزیراعظم کئیر سٹیمر، مشیر حکومت برائے ترکیہ افضل خان و دیگر کی شرکت

0

لندن (محمد فیاض بشیر سے) برطانوی پارلیمنٹ کے ویسٹ منسٹر ہال میں تاریخ کی پہلی افطار پارٹی کا انعقاد ۔ وزیراعظم کئیر سٹیمر ، مشیر حکومت برائے ترکیہ افضل خان و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔

وزیراعظم کئیر سٹیمر نے کہا کہ وہ اس تاریخی موقع پر شرکت کر کے فخر محسوس کر رہے ہیں انکا مذید کہنا تھا کہ افطار پارٹی کے انعقاد کو ممکن بنانے میں پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے سپیکر کا بڑا ہاتھ ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس سے باہمی اتحاد کی مضبوطی عیاں ہوتی ہے اور برٹش مسلم نے بھی اسکے انعقاد کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، انھوں نے برطانیہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کا برطانوی معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں فعال و ٹھوس کردار کو سراہا ۔

خیراتی کاموں میں مسلمان کمیونٹی کا کردار مثالی ہے، انکا مذید کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سر زمین پر دوبارہ آباد ہونے کا موقع ملنا چاہیے، اس میں کوئی ابہام نہیں اور اس مسئلہ کا واحد پائیدار حل دو ریاستی ہے۔

انکا کہنا تھا برطانوی حکومت سترہ ملین کی رقم غزہ کے مسلمانوں کو بھیج رہی ہے وہ ان تک جلد پہنچنی چاہیے، انکا کہنا تھا کہ برطانوی معاشرے میں مسلمان کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز رویہ اور اسلاموفوبیا ناقابل برداشت ہے ہم اسے جڑ سے ختم کریں گے ۔

مشیر حکومت افضل خان نے کہا کہ ویسٹ منسٹر ہال کی تاریخ میں پہلی افطار پارٹی میںآپکے ساتھ شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، انکا مذید کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا سے نبٹنے کے لیے اب جلد ہی ایک واضح پالیسی مرتب ہو گی ،ہم پچھلی ایک دہائی سے کام کر رہے تھے لیکن اب لیبر پارٹی کی حکومت نے اس پر کام شروع کیا ہے، ماہ رمضان ہمارے لیے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے خاص عنایت ہے اور ماہ رمضان ہمیں اپنے باہمی رشتوں کو مضبوط بنانے کا درس بھی دیتا ہے ۔

ہمیں دنیابھر میں جہاں بھی انسانیت ظلم و ستم بھوک میں مبتلا ہے ماہ رمضان ہمیں انکی مدد کرنے کا بھی درس دیتا ہے ۔ یاد رہے افطار پارٹی میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات علمائے کرام و غیر مسلم کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کر کے محبت امن و یگانگت بھائی چارے کا پیغام دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!