ورلڈ ریڈیو ڈے کے موقع پر WULO کی سلور جوبلی ننکانہ صاحب میں منائی گئی

0

پاکستان بھر سے لسنرز کلبزاور ریڈیو سامعین کی شرکت، مہمانوں کو تحائف دئیے گئے

بہاولنگر سے ایس عبدالغفور قیصر کی زیر سرپرستی ستلج ریڈیو لسنرز کلب کی بھر پورشرکت

بیرون ملک دبئی، کینیڈا، سعودی عرب، جرمنی اور برطانیہ سے ریڈیو لسنرز کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آف پاکستان ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ریڈیو کا عالمی دن 13 فروری 2025 کو منایاگیا جس کا اہتمام چوہدری فہیم نور نے کیا ۔

ایونٹ میں ستلج ریڈیو لسنر کلب بہاولنگر ، بلوچ ریڈیو لسنر کلب، بہاولنگر ریڈیو لسنرز کلب، ہاشمی ریڈیو لسنرز کلب، پاکستان ریڈیو لسنرز کلب، فرینڈز لسنرز کلب، ناز ریڈیو لسنر ز کلب اور پاکستان بھر سے ریڈیو سامعین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں ملکی و غیر ملکی ریڈیو لسنرز، سعودی عرب سے غلام سرور بلوچ، دوبئی سے اکبر جمیل باجوہ ، جرمنی سے طارق خیام ، کینیڈا سے شیخ محمد پرویز، انگلینڈ سے جاوید عنایت ، ثناءاللہ ہاشمی اور ریڈیو 24 سے نینا شاہ نے شرکت کی۔

(ایونٹ کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!