جماعت اہلسنت ناروے کی جانب سے سفیر پاکستان بابر امین کے اعزاز میں عشائیہ

0

اوسلو(عقیل قادر) جماعت اہلسنت ناروے کی جانب سے ناروے میں تعینات ہونے والے نئے سفیر پاکستان بابرامین کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیاگیا، جس میں اوسلو کی ممتاز مذہبی ،سماجی اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، جماعت اہلسنت ناروے کے امام و خطیب علامہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے سفیر پاکستان بابر امین اور دیگر مہمانوں کو تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سید نعمت علی شاہ بخاری نے جماعت اہلسنت کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اہلسنت کا مرکز صرف ناروے میںہی نہیں بلکہ پورے سیکینڈینویا میں سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے جس میں چار ہزار افراد کے نماز پڑھنے کی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت بین المذاہب، بین المسالک اور معاشرے میںامن اور سلامتی کے فروغ میں نمایا ں کردار ادا کر رہی ہے۔

سفیر پاکستان بابر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کو اس وقت اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت جس انداز میں مسلمانوں اور سوسائٹی کی خدمت سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں اور انکی آواز کو نارویجن سوسائٹی میں پہنچانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔

تقریب میں جن اہم رہنمائوں نے شرکت کی ان میںخالد محمود ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان، مفتی محمد زبیر تبسم، خالد محمود سیاسی رہنما، علامہ صفت اللہ مجددی، پیر سید فراست شاہ بخاری، علامہ حافظ نصیر نوری، علامہ حافظ شیراز مدنی، غلام سرور، شیخ خالد محمود ، مفتی ملک اویس، پروفیسر محمد ارشد، ڈاکٹر علامہ عدیل زاہد، صلابت علی، شبیر حسین صدر مسلم لیگ ق ناروے، طیب چوہدری، قاری اشرف سیالوی، شیخ افضل، علامہ اقبال فانی، فضل حسین چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔

آخر میں سید اشرف شاہ نے دعا کرائی اور مہمانوں کی تواضع پُرتکلف کھانوں سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!