اولڈہم ،اہل بیت سے محبت ہی دراصل آقائے کائنات حضرت محمدؐ سے محبت و عقیدت ہے،پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی
حضرت امام حسن مجتبیٰ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حاجی لعل قربان حسین مدنی و چوہدری مطلوب حسین مدنی کی جانب سے خصوصی افطار پارٹی کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیرسے) جگر گوشہ رسول اولاد بتول فرزند ارجمند حضرت امام حسن مجتبیٰ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ممتاز سماجی کمیونٹی و مذہبی شخصیات حاجی لعل قربان حسین مدنی و چوہدری مطلوب حسین مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی افطار پارٹی کا انعقاد کیا ۔
ادارہ نور الاسلام فیصل آباد و انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت ۔ حضرت امام حسن مجتبیٰ کو آقائے کائنات نے گٹھی اپنے لعاب دہن سے دی انکا مزید کہنا تھا کہ آل محمد سے محبت آقائے کائنات جو مانگی ہے وہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت سے محبت ہی دراصل آقائے کائنات سے محبت و عقیدت ہے میں میزبانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آل رسول سے حقیقی روحانی اور ایمان افروز محبت کا اظہار ماہ رمضان میں حضرت امام حسن مجتبیٰ کی ولادت کا جشن منایا اور افطار پارٹی کا انعقاد کیا ۔
میزبان حاجی لعل قربان حسین مدنی و چوہدری مطلوب حسین مدنی نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی اور مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی دعوت قبول کرتے ہوئے محفل کو رونق بخشی ۔
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے فلسطین و کشمیر کی آزادی پاکستان کے استحکام و سلامتی کے ساتھ ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔ اہل بیت سے محبت ہی دراصل آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت ہے جسکے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں۔