‎راہ خدمت تنظیم کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار اور پُرکشش ایونٹ کا انعقاد

0

پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا اس کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں گو ہیں،سدرا بھٹی

لندن (نمائندہ خصوصی) راہ خدمت تنظیم کی جانب سے ’’کہانی‘‘ ریسٹورنٹ میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار اور پُرکشش ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ لندن کے معزز ممبران نے اس تقریب میں شرکت کر کے اسے یادگار بنایا۔

‎تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور پاکستان کے قومی نغموں سے ہوا،ادارہ راہ خدمت کی منتظمہ سدرا بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے۔

‎ اگرچہ ہم اپنے وطن عزیز سے دور ہیں، لیکن ہمارے دلوں میں ہر وقت پاکستان کی یاد رہتی ہے اور ہم ہمیشہ اپنے وطن کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں گو ہیں۔

‎اس تقریب کا مقصد یہ تھا کہ ہم سب مل کر رمضان کے بابرکت مہینے میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں،‎ آئیں، ہم سب ایک ساتھ سچے جذبوں کے ساتھ بلند ہو کر صرف پاکستان کا سوچیں، کیونکہ:

‎افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
‎ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

‎راہ خدمت ایک غیر منافع بخش فلاحی تنظیم ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

‎اس موقع پر کمیونٹی میں بہترین خدمات انجام دینے پر معروف سلیسٹر رومانہ کوثر، دُنیا نیوز میں شمولیت اختیار کرنے پر آمنہ چوہدری اور راہ خدمت کی اعلیٰ کارکردگی پر نصرت بھٹی اور ام كلثوم کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔‎تقریب کی میزبانی کا فریضہ رابعہ سلمان اور ام كلثوم نے بخوبی ادا کیا۔

‎نصرت بھٹی، رابعہ سلمان، عائشہ فرحان، سمرین شیخ، آسمہ، فری، مرینا، سنیرہ، کنزا، شیبہ فیصل، نتاشا، شفق، بشری، نبیلہ، سارہ علی، عائشہ رائے، رابعہ ازہر، نادیہ واصیف، آصفہ، رومانہ کوثر، امینہ، نازیہ، عابی یوسفزئی، طاہرہ قدس، عثمانا، بسمہ، فرزانہ، رابعہ، فرحت ‎ نے اس تقریب کو رونق بخشی اور اسے کامیاب قرار دیا۔

‎تقریب کے اختتام پر سدرا بھٹی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم میں مزید ممبران کو شامل ہونے کی دعوت دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!