تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما ملک عمران خلیل کی جانب سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما ملک عمران خلیل نے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں ممتاز سماجی سیاسی و کمیونٹی شخصیات ناصر میر ، ڈاکٹر لیاقت ملک ، سید رضوان ہاشمی ، چوہدری رضوان نصیر اور سید خالد عباس شاہ ،منور نیازی ,ڈاکٹر حامد خان المشرقی ،مسرت چوہدری ، عمران چوہدری ، اقبال صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔
میزبان ملک عمران خلیل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مادر وطن کے لیے دعا کی ،جس طرح ہمارے ادارے ہمارا راہنما عمران خان مشکلات کا شکار ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ہم پر رحم کرے اور پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو۔

ناصر میر کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان اور دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے دعا مانگی ہے، امید ہے پاکستان میں جلد عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا، سید رضوان ہاشمی ، ڈاکٹر لیاقت ملک، مسرت چوہدری نے میزبان عمران خلیل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع دیا۔
ڈاکٹر حامد المشرقی نے کہا کہ ہم ماہ رمضان اچھا گزار رہے ہیں، دعا ہے کہ تارکین وطن کے درمیان اتحاد و اتفاق ہو اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ منور نیازی نے کہا کہ افطار پارٹی میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملکر اچھا لگا ۔
سید عباس شاہ نے کہا کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ میزبان ملک عمران خلیل کو ہر نعمت سے نوازے، برطانیہ میں اس سال ماہ رمضان کے دوران مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک دوسرے کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کر کے باہمی ہم آہنگی کا مثالی مظاہرہ کیا ۔