سید فرحت عباس شاہ کے کزن بڑے بھائی سید مقصود اصغر شاہ ایڈوکیٹ کے انتقال پر اصغر یزدانی ، چوہدری خالد محمود ہنجرا اور گلزار یزدانی کا اظہار تعزیت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) کینیڈا کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات شاہ علی سید، آل حسن سید،ارتضیٰ حسین سید کے والد محترم اور برطانیہ کی کاروباری و سماجی شخصیت سید فرحت عباس شاہ کے کزن بڑے بھائی سید مقصود اصغر شاہ ایڈوکیٹ قضائے الٰہی سے پاکستان میں وفات پا گئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
سید فرحت عباس شاہ کی رہائش گاہ مانچسٹر میں عالم دین اہل تشیعہ اصغر یزدانی ،بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا اور کاروباری شخصیت گلزار یزدانی نے سید فرحت عباس شاہ کیساتھ اظہار افسوس و اظہار تعزیت کیا۔
مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت و بخشش کی دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی،اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔