نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں ختم قرآن کریم کی محفل کا انعقاد ،مولانا قاری خادم حسین چشتی نے لیلتہ القدر کی اہمیت و فضیلت بیان کی

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) شب لیلتہ القدر نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں ختم قرآن کریم کے موقع پر روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد ۔ جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے لیلتہ القدر کی اہمیت و فضیلت بیان کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور اہل ایمان کو قرآن کریم کو پڑھنے سمجھنے بارے خصوصی دعا کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس نے کہا کہ برطانیہ میں اہل ایمان کی اپنی نوجوان نسل کو دین کے ساتھ وابستہ رکھنے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ لیلتہ القدر کی رات اہم ایمان کے لیے انتہائی افضل ہے ہمیں اس رات اللہ تعالیٰ کے ہاں گڑگڑا کے دعا مانگی چاہیے ۔

نگینہ جامع مسجد میں نماز تروایح کے دوران قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے حافظ علی مرتضیٰ نے کہا کہ لیلتہ القدر کی رات اہل ایمان کو جاگ کر عبادت کرنی چاہیے اور اللّٰہ تعالیٰ سے گناہوں کی معافی اور بخشش کی دعا مانگی چاہیے۔

جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے لیلتہ القدر کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ لیلتہ القدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اللّٰہ تعالیٰ نے یہ رات صرف آقائے کائنات کی امت کو عطا کی ہے جس اہل ایمان کو یہ رات مل جائے اس سے بڑھ کر اور کیا سعادت نصیب ہو سکتی ہے۔

اس رات قرآن کریم کا نزول بھی ہوا ،قرآن کریم لیلتہ القدر اور ماہ رمضان لازم و ملزوم ہیں اللّٰہ تعالیٰ ہمیں قرآن سے راہنمائی ،ماہ رمضان کے احترام اور لیلتہ القدر کی فیوض و برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

آقائے کائنات پر اہل ایمان نے درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا ۔نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں لیلتہ القدر کی فضیلت و اہمیت بارے روحانی محفل کےانعقاد نے اہل ایمان کی ارواح کو تازگی بخشی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!