چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چینی وزیراعظم

0

دونوں ممالک آزاد تجارت اور کثیرالجیہتی کے مضبوط حامی ہیں، لی چھیانگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نےعظیم عوامی ہال میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں، بطور خود مختار، پختہ اور ذمہ دار ممالک ،چین اور فرانس کو عالمی مشترکہ ترقی کے لیے زیادہ استحکام اور یقین کی فضا فراہم کرنی چاہئے۔  

چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے، اعلی سطحی قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے، تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے، اور موسمیاتی تغیر جیسے کثیرالجہتی معاملات پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور فرانس دونوں آزاد تجارت اور کثیرالجیہتی کے مضبوط حامی ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ فرانس چین کی فرانس میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے ترقی کا منصفانہ، مساوی اور قابل پیشین گوئی ماحول فراہم کرے گا۔

 جین نوئل باروٹ نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق  اعلی سطح کے تبادلوں کو مزید بڑھانے، اور تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔

فرانس ہمیشہ اسٹریٹجک خودمختاری پر قائم رہا ہے، تجارتی تحفظ پسندی اور تجارتی جنگوں کی مخالفت کرتا ہے، اور یورپ اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے، اور فریقین کے تحفظات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کی حمایت کرتا ہے۔

 اسی دن، سی پی سی سینٹرول کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں فرانس کے وزیر خارجہ  کے ساتھ  بھی بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد، دونوں فریقوں نے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!