سوئٹزر لینڈ:چودھری عنصر اقبال گھمن کی جانب سے ورلڈ ملٹری گیمز میں شرکت کیلئے آئے پاکستانی ملٹری اتھلیٹس دستے کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
سوئٹزر لینڈ (عمران مزمل سے) سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ ملٹری گیمز سوئٹزر لینڈ میں شرکت کیلئے آئے ہوئے پاکستانی ملٹری اتھلیٹس دستے کے اعزاز میں پاکستان کی کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیت چودھری عنصر اقبال گھمن کی جانب سے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستانی اتھلیٹس کا دستہ صوبیدار میجر اشرف کی زیر نگرانی سوئٹزر لینڈ پہنچا۔ یہ اعزاز پہلی دفعہ پاکستان کو حاصل ہوا ہے جس نے اپنے نوجوان ٹیلنٹ اور محنت کی بدولت ورلڈ ملٹری گیمز میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔
ورلڈ ملٹری ونٹر گیمز ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک ان گیمز کی میزبانی کرتے ہیں۔ اس دفعہ میزبانی کا اعزاز سوئٹزر لینڈ کے حصے میں آیا۔ دنیا کے کم و بیش اسی ممالک کے بہترین اتھلیٹس اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں اور مختلف گیمز میں حصہ لیتے ہیں ۔
پاکستانی اتھلیٹس نے ڈور کے میدان میں اپنا لوہا منوایا اور سوئٹزر لینڈ کے سخت موسم اور سردی کی شدت کے باوجود اسی ممالک کی فہرست میں پندرھویں پوزیشن حاصل کی،محدود وسائل کے باوجود پاکستان کا انٹرنیشنل گیمز میں شرکت کرنا کسی معجزے سے کم نہیں جس کیلئے پاکستانی اتھلیٹس کی کارکردگی کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔
چودھری انصر اقبال گھمن نے بات کرتے ہوئے کہا بڑے فخر کی بات پاکستان جیسے ملک جہاں محدود وسائل کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل لیول کی گیمز میں شرکت کرنا اور پاکستان کیلئے کارکردگی دکھانا ہم سب دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو چاہیے ہم پاکستان کی بھرپور حمایت کریں اور اپنے وطن کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
چوھدری علی حسن چاندی نے بات کرتے ہوئے کہا میں نے ہمیشہ کھیلوں کو سپورٹ کیا اور جب ہمارے پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل گیمز میں کارکردگی دکھاتے ہیں تو ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ چودھری علی حسن چاندی نے کھلاڑیوں کو لوزرن شہر کا شارٹ وزٹ بھی کروایا۔
عمران مزمل نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا آپ ہمارا فخر ہیں اور آپ کا ان گیمز میں شرکت کرنا ایک نئی امید کی کرن ہے اور بطور پاکستانی ہم سب آپ کیلئے دعا گو ہیں اللہ پاک آپ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔