پاکستان میں جاری فسطائیت، جبر اور لاقانونیت کے نظام کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،شعیب شاہین

0

ہم پاکستان کو درست سمت میں لے جانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،عمران خلیل

پی ٹی آئی برطانیہ کے راہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں چوہدری غفور اور انکے صاحبزادے بلال غفور کی جانب سے عشائیہ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ جوکہ نجی دورہ پر برطانیہ آئے ہوئے ہیں کہ اعزاز میں ممتاز کاروباری سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری غفور اور انکے صاحبزادے بلال غفور نے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔

عشائیہ میں تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل ، ناصر میر اور ندیم کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں فسطائیت جبر اور لاقانونیت کا نظام رائج ہے ہم اس فسطائیت کے نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے اور موجودہ جعلی حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، موجودہ جعلی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ملک کو تباہی کیطرف لیکر جا رہے ہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں ہمارے پاس موقع ہے کہ پاکستان کو درست سمت کی طرف لیکر جائیں یہ تب ہی ممکن ہے جب ملک آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے ۔

ملک عمران خلیل نے کہا کہ ہم پاکستان کو درست سمت میں لیکر جانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے، ناصر میر نے کہاکہ شعیب شاہین ایڈووکیٹ جیسے نڈر اور بہادر لوگ ہی اس وقت عمران خان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہم انکے مشکور ہیں کہ نجی دورہ پر آنے کے باوجود انھوں نے ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا ۔

عشائیہ میں شریک دیگر افراد نے بھی شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی تحریک انصاف اور عمران خان کے لیے اپنی بےلوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ میزبان بلال غفور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

تحریک انصاف برطانیہ کے عہدیداران و کارکنان پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے فکر مند ہونے کے ساتھ مستقبل قریب میں شاندار مستقبل بارے پر امید ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]