ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو میں صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ کی ساتھیوں سمیت بھر پور شرکت
قونصلیٹ کی نمائندگی کمرشل قونصلر علی زیب خان نے کی جس میں غیر ملکی وفود کا پرتپاک استقبال کیا گیا
صحت،انجینئرنگ اورمعدنیات کے شعبوں میں مؤثر تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا جو باہمی تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا
لاہور(سعدیہ عباسی سے) پاکستان بزنس کونسل دبئی نے 17 تا 19 اپریل لاھور میں منعقد ہونے والی چوتھی ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو (HEMS 2025) میں بھرپور شرکت کی۔ جس میں صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیر مرچنٹ اور دبئی میں پاکستان کے قونصل خانہ کے اشتراک سے نمائش میں موجود تھے۔
قونصل خانہ کی نمائندگی کمرشل قونصلر علی زیب خان نے کی جس میں غیر ملکی وفود کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مؤثر B2B ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔شرکاء کو پروقار اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کا موقع ملا، جس کی قیادت وفاقی وزیر تجارت، سیکریٹری تجارت اور چیف ایگزیکٹو TDAP نے کی۔
صوبائی وزیر برائے تجارت، صنعت و سرمایہ کاری شفاعت حسین، چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی فیض احمد، اور سیکرٹری ٹی ڈی اے پی شیراز تاج نے متحدہ عرب امارات کے وفد (PKAE) کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران صحت، انجینئرنگ اور معدنیات کے شعبوں میں مؤثر تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا جو باہمی تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔