عالمی برادری اور اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی ختم کروائے،اکرم گِل

0

پاکستان کی مسیحی عوام ہر قربانی کےلئے تیار ہے ، کامران مائیکل

اسلام آباد/نیویارک(تارکین وطن نیوز)سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو قوم متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سے ملاقات کےدوران کیا۔ اکرم مسیح گل نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ سے امن پر مبنی رہی ہے،ہماری خواہش ہے کہ جنوبی ایشیائی خطہ ترقی کرے، یہاں کے عوام خوشحال ہوں، اور اقوام ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں۔

اکرم مسیح گل نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرانے میں اپنا مؤثر اور عملی کردار ادا کریں تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر کامران مائیکل نے کہا کہ مسیحی برادری وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے موجودہ حالات میں پوری قوم متحد ہے اور ہر محب وطن پاکستانی دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف ایک صفحے پر ہے۔کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے، اور پاکستان کی مسیحی برادری ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پوری قوم، خصوصاً اقلیتیں، پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔اس موقع پر پاسٹر روبن یامین اور پاسٹر طارق رحمت نے ملک کی سلامتی، ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی،اس کے ساتھ ساتھ پاسٹرعرفان مائیکل اور ولیم مائیکل نے وطن عزیز کے استحکام، پاک فوج کی کامیابی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بھی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]