امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خا رجہ

0

کسی بھی قسم کا دباؤ اور جبر چین کے حوالے سے کارآمد نہیں ہو گا، تر جمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ کے آئندہ دنوں ہونے والے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں بارہا چینی فریق کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔ یہ مذاکرات امریکی فریق کی درخواست پر ہوں گے۔

امریکہ کے اندھا دھند محصولات کی سختی سے مخالفت کرنے کے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس کے ساتھ ہی ہم نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ چین بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کوئی بھی مکالمہ برابری، احترام اور باہمی تعاون پر مبنی ہونا چاہیے اور کسی بھی قسم کا دباؤ اور جبر چین کے حوالے سے کارآمد نہیں ہو گا۔ چین اپنے جائز مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]