پروگرام "شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سابق سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام "شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، روسی سرکاری اخبار "رشین گزٹ ” کی سرکاری ویب سائٹ، گیزپروم میڈیا ہولڈنگ جے ایس سی، روس کے گریٹ ایشیا ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر 7 مئی سے نشر کیا جائے گا۔

ایشیا اور یورپ میں مین اسٹریم میڈیا کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام کو نشر کرنے کا اعلان کیا ہے ،اور روس میں بھی زندگی کے تمام شعبوں کے تعلق رکھنے والے ناظرین اس کے نشر ہونے کے منتظر ہیں۔جدت طرازی اور ترقی، ثقافتی خوشحالی، تنوع اور تبادلوں ، باہمی سیکھنے اور خاندانی تعلیم جیسے موضوعات پر مرکوز پروگرام "شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن ) نے صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریروں ، مضامین اور گفتگو میں حوالے کے طور پر پیش کی گئی قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب کیا ہے ، اور صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی حکمت ، گہرے فلسفیانہ خیالات اور عظیم انسانی جذبات کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔

روس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس پروگرام کی نشریات کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روسی عوام کے لیے صدر شی جن پھنگ کی طرز حکمرانی اور چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے ایک دریچہ کھلے گا، اور روس چین دوستی کو بڑھانے اور دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے میں گہری اور دیرپا ثقافتی طاقت پیدا ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]