چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ‘ریڈ سلک’ چین میں ریلیز کی جائے گی

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) روسی سرکاری اخبار نے ایک تبصرہ شائع کیا، جس کا عنوان تھا "چین اور روس کی مشترکہ پروڈکشن فلم "ریڈ سلک” چین میں ریلیز کی جائے گی”۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سابق سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ ماسکو میں چین روس مشترکہ پروڈکشن فلم "ریڈ سلک” اور دیگر چین-روس ثقافتی تعاون کے منصوبوں کے لئے ایک پروموشنل تقریب منعقد کرے گا۔

تاکہ فلم اور ٹیلی ویژن کے تبادلوں اور تعاون کے ذریعے اگلی نسلوں تک چین-روس دوستی کو اجاگر کیا جاسکے۔روس میں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے والی روسی اور چینی مشترکہ پروڈکشن ‘ریڈ سلک’ رواں سال ستمبر میں چینی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

رواں سال 20 فروری کو روس میں اس فلم کے ریلیز ہونے کےصرف تین ہفتوں میں ہی اس کے فلم بینوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور باکس آفس کی آمدنی 500 ملین روبل سے تجاوز کر گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]