چین کا پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی پر افسوس کا اظہار

0

بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین نے فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، اور دونوں چین کے ہمسایہ ممالک ہیں۔

ہم بھارت اور پاکستان سے امن و استحکام کی خاطر برداشت اور تحمل سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو ا اور پاکستان نے زمینی اور فضائی فوجی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام یکجا ہیں۔ وہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم اقدامات کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]