فلپائن چین کے مرکزی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت بند کردے، چینی وزارت دفاع

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں فلپائن اور امریکہ کی "شانہ بشانہ” مشترکہ فوجی مشق کے دوران چین کا شین ڈونگ ایئرکرافٹ کیریئر فلپائن کے شمال میں علاقائی پانیوں میں نظر آیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فلپائن اور امریکہ کی فوجی مشق کا جواب ہو سکتا ہے یا پھر فلپائن کی پٹرولنگ کشتی کے ہوانگ یان جزیرے کے پانیوں میں داخلے کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلپائن کی بحریہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فلپائن کی فوج اور تائیوان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق صرف ایک قدم دور ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے اس حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کے شین ڈونگ ایئرکرافٹ کیریئر گروپ نے متعلقہ پانیوں میں سالانہ تربیتی مشقیں انجام دی ہیں، جس کا مقصد کیریئر گروپ کی جنگی صلاحیتوں کو مزید جانچنا اور بہتر بنانا تھا۔ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور روایات کے مطابق ہے اور کسی مخصوص ملک یا ہدف کے خلاف نہیں ہے۔ فلپائن کے کچھ افراد ذاتی مفادات کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے سمندر میں تنازعے کھڑے کر رہے ہیں۔

وہ امریکہ جیسی بیرونی قوتوں کو شامل کر کے اپنا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، جس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ وہ تائیوان کے معاملے میں بھی آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم فلپائن کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی تجاوزات اور اشتعال انگیزیوں کو روکے اور چین کے مرکزی مفادات کو کسی بھی طریقے سے مجروح کرنے سے باز آئے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط اور موثر اقدامات جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]