چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل  ورژن) روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور حب الوطنی کی عظیم جنگ میں سوویت یونین کی فتح  کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا  میڈیا گروپ  کی جانب سے تیار کردہ  پروگرام "شی  جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل  ورژن) روس کے  سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، روسی سرکاری اخبار "رشین گزٹ ” کی سرکاری ویب سائٹ، گیزپروم میڈیا ہولڈنگ جے ایس سی، روس کے گریٹ ایشیا ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا۔

نشریاتی سرگرمی کی افتتاحی تقریب میں روس اور چین کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔اس بین الاقوامی ایڈیشن میں صدر شی جن پنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں بطور حوالہ دیئے گئے ان جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو انھوں نے قدیم چینی تاریخ اور کتابوں سے لیے تھے ، جس میں جدت طرازی اور ترقی، ثقافتی خوشحالی، ثقافتی تنوع اور  دوطرفہ تبادلے ، مل کر سیکھنے اور خاندانی تعلیم جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اور صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی حکمت ، گہرے فلسفیانہ خیالات  اور عظیم انسانی جذبات کو شاندار طریقے سے پیش کیا  ہے۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےشعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں اپنی تقریر میں کہا کہ یہ اس پروگرام کی روس میں چوتھی نشریات ہے۔ سفارتکاری، معیشت اور ثقافت کے علاوہ ،اس تازہ ترین ورژن میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیلنٹ ٹریننگ اور خاندانی تعلیم  سے متعلق  مواد بھی شامل ہیں ، جو معاصر نقطہ نظر سے "انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی”، "اخلاقی اہمیت” اور "قول و فعل کے ذریعہ تعلیم” کے مشرقی فلسفے کی وضاحت کرتا ہےاوربین الاقوامی ناظرین چینی کلاسیکی کے مشہور اقوال میں نئے دور میں چینی تہذیب کی عالمی قدر کو زیادہ جامع اور ٹھوس طریقے سے محسوس کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]