چینی صدرکی انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد 

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے  اپنے پیغام میں کہا  کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لئےبڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ  وزیر اعظم البانیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین اور آسٹریلیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم انداز میں  ترقی کر سکے اور  دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد فراہم کئے جا سکیں۔ اسی دن، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی انتھونی البانیز کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]