یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی فیڈریشن آف بیلجیئم چیمبرز آف کامرس کے صدر مسٹر برینڈر سے ملاقات
برسلز (حافظ اُنیب راشد سے) یورپین یونین، بیلجیئم اورلکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے فیڈریشن آف بیلجیئم چیمبرز آف کامرس کے صدر مسٹر برینڈر سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے باہمی امور پر گفتگو کے علاوہ فیڈریشن کے صدر کو بیلجیئم کی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے مستقبل میں B2B رابطوں کو بڑھانے کی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔