کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے پھر ہی ہمارا قومی کھیل ’’ہاکی ‘‘ترقی کر سکتا ہے،سید طاہر علی شاہ

0

برسلز (حافظ اُنیب راشد سے) پولینڈ میں گرینڈ اوورسیز پاکستانی الائنس کے صدر اور پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑی سید طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے پھر ہی ہمارا قومی کھیل ہاکی ترقی کر سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی کے قومی کھیل کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ہاکی فیڈریشن کے موجودہ صدر طارق مسوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیڑھ سال میں پاکستان ہاکی میں پیسہ لانے کی بجائے ایک کروڑ سے زیادہ ٹی اے ڈی اے کی شکل میں لے چکے ہیں۔

یہ ہمارے قومی کھیل ہاکی کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے کہ غیر پروفیشنل ادمی جو کبھی بھی ہاکی سے وابستہ نہ رہا اس کو پاکستان ہاکی کا پریزیڈنٹ نامزد کیا گیا.انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک ہوناچاہیے پھر ہی ہمارا قومی کھیل ترقی کر سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]