پروفیسر خورشید احمدؒ امت کے مایہ ناز مسلم مدبر و مفکرتھے، صدر اتحاد ملت اسلامیہ موومنٹ مولانا اقبال اعوان
لوٹن (نمائندہ خصوصی) صدر، اتحاد ملت اسلامیہ موومنٹ، مولانا اقبال اعوان نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر خورشید احمد رح کی رحلت پر ہمارے مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء، علام اسلام کی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں، عرب ترکی، ایران، ملائشیا، نیز یورپ، امریکا اور دنیا بھر سے، جن تنظیموں اور جماعتوں نے اظہار تعزیت کیا۔
ہم ان کے جذبات و احساسات اور دعاؤں کے لئے شکر گزار ہیں، پروفیسر خورشید احمد رح امت کے مایہ ناز مسلم مدبر و مفکر، ماہر معاشیات، اتحاد امت کےداعی،تحقیقاتی لٹریچر کے مصنف، علمی وتحقیقی اداروں کے روح رواں تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
رب کریم ،ان کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت بخشے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین۔