کنزرویٹو پارٹی کے متعدد سینئرممبران کا برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ خوش آئند ہے، راجہ محمد اسلم خان

0

لوٹن (نمائندہ خصوصی) کنزرویٹو پارٹی کے ایک درجن سے زیادہ سینئر ممبران نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرے۔

لوٹن کنزرویٹو پارٹی گروپ لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے اس اقدام کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا کیونکہ کنزرویٹو پارٹی کے سینئر ممبران کا یہ اقدام فلسطین کے بارے میں پارٹی کے روایتی مؤقف سے بالکل مختلف ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو سینئر ممبران کی جانب سے لکھے گئے اس خط پر 7 اراکین پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے 6 اراکین کے دستخط ہیں۔اس خط میں برطانوی وزیراعظم کو اسرائیلی حکومت کے مؤقف کو چیلنج کرنے اور اگلے ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کے اہم مباحثوں سے قبل فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

یہ خط مارچ کے آخر میں اسرائیل کی طرف سے حماس کے ساتھ اپنے امن معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ کونسلر راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ اس طرح کی کاوشوں کو جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]