کشمیر کا مسئلہ بھی کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جائے، پروفیسر راجہ ظفر خان
لوٹن ( نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے ممتاز کشمیری اکیڈمک اورجے کے ایل ایف کے سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پر ہندوستان کے بلا اشتعال حملوں کا اپنی فوجی کارروائی سے جواب دیا۔
پاکستان کا ردعمل ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو پڑوسی ممالک کے درمیان موجودہ اٹھنے والے تنازعہ کا اختتام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اقوام متحدہ اور دونوں ممالک کے دوست اس بات کو یقینی بنائیں کہ جنوبی ایشیا اور اس سے آگے کے امن، انصاف اور خوشحالی کے مفاد میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بامعنی عمل میں شامل ہوں ۔
اور ان کے بقایا تنازعات کو حل کرنے کے لیے، جس میں ایک ترجیح کے طور پر، ان کے منقسم وطن جموں کشمیر کی آزادی اور خودمختاری کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے 25 ملین کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق آزادی، اور کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ خودمختاری کا حق شامل ہونا چاہیے۔