برسلزمیں قائم پاک-بینیلکس چیمبر کا پاکستان میں زرعی ترقی کیلئے حکومتی و نجی اشتراک پر اعتماد کا اظہار
برسلز( حافظ اُنیب راشد سے ) یورپین دارالحکومت برسلزمیں قائم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت نے حکومت پاکستان اور پرائیویٹ سیکٹر کے مختلف اداروں کے درمیان پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں PABOCCI کے چیئرمین حافظ اُنیب راشد، صدر رانا جاوید کوثر، سینئر نائب صدر علی رضا سید، نائب صدر جمال خان، جنرل سیکرٹری فخر ندیم عباس اور خزانچی ضیاء خان نے پاکستان میں زرعی ترقی کیلئے اجتماعی کاوشوں کی بنیاد رکھنے والی اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی (MNFSR) اور پاکستان ایگری کلچرل کولیشن (PAC) نے پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان گزشتہ روز ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے جس میں وزارت کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری وسیم اجمل اور پی اے سی کی نمائندگی اس کے سی او کاظم سعید نے کی۔
اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کاظم سعید نے بتایا کہ ‘زراعت کی ترقی کیلئے وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (MNFSR) اور پاکستان ایگری کنیکشن فورم کے لیے پاکستان ایگریکلچر کوالیشن کے سی ای او کے طور پر اپنے کردار کے ساتھ ایم او یو کی خبریں شیئر کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے جو کہ اکٹھے ہو کر زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کام کرے گا ۔
اس ایم او یو پر دستخط کے نتیجے میں بننے والے فورم میں حکومت کی نمائندگی(شریک چیئر سیکرٹری MNFSR) ، کاروباری برادری کی نمائندگی شریک چیئر ڈاکٹر زیلف منیر سی ای او ای بی ایم و چیئرپرسن پاکستان بزنس کونسل اور پی اے سی کی سرپرست ، کسان برادری کی نمائندگی شریک چیئرمین محمود نواز شاہ، ترقی پسند کسان اور صدر سندھ آبادکار بورڈ شریک چیئر مین فورم کے سیکرٹریٹ کے طور پر پاکستان زرعی اتحاد کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔
اس نئے بننے والے فورم کے تحت جو تین اہم کام کرنے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں ان میں قومی فصلوں کیلئے بیج کے شعبے میں اصلاحات، قومی زرعی کمیونٹی مارکیٹ اور زراعت میں نجی سرمایہ کاری کو آسان بنانا شامل ہیں ۔
اس موقع پر کاظم سعید نے پاکستان ایگریکلچر کولیشن کی جانب سے ای بی ایم، نیشنل فوڈز، اور کے اینڈ این کا پاکستان ایگری کنکشنز فورم کے ساتھ تعاون پر بھر پور شکریہ ادا کیا ۔ایم او یو پر دستخط کی اس تقریب میں K&N کے سی ای او خلیل ستار بھی موجود تھے۔